• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی جنگی جہاز کا بحیرہ احمر میں ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) فرانسیسی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے بحری جنگی جہاز نے بحیرہ احمر کے اوپر دو ڈرون مار گرائے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ یمن کے ساحل سے آرہے تھے۔ حوثیوں نے اسرائیل آنے اور جانیوالے تمام جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا ۔فرانسیسی جنرل سٹاف نے اتوار کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ "ان دو نوں ڈرونز کو ہفتے کو رات گئے بحیرہ احمر میں موجود فرانسیسی جنگی جہاز نے نشانہ بنایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ یمنی ساحل سے 110کلومیٹر (68میل) دور پیش آیا۔ حوثیوں نے کہا تھا کہ "اسرائیل سے منسلک تمام بحری جہاز یا جو سامان اسرائیلی بندرگاہوں تک لے جائیں گےکو بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا جائے گا ، جو نہر سویز سے منسلک عالمی تجارت کے لئے ایک اہم چینل ہے۔گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام بحری جہازوں اور کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ا سرائیلی بندرگاہوں سے لین دین نہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید