• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان 50 سال کیلئے چین کو دینے پر غور‘ کی خبر غلط، وزارت اطلاعات

اسلام آباد(اے پی پی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر موجود گلگت بلتستان کے حوالے سے خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر کسی اخبار میں شائع نہیں ہوئی جو لوگ مذموم مقاصد کے لئے یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

یہ بات انہوں نے اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔

 قبل ازیں وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”فیکٹ چیکر“ نے سوشل میڈیا پر موجود خبر ”گلگت بلتستان 50سال کے لئے چین کو دینے پر غور“ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ قوم کی توہین بھی ہے، ایسے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

اہم خبریں سے مزید