• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل و بھارت دونوں انسانی حقوق کے مجرم ہیں، صدر، وزیراعظم

اسلام آباد،لاہور (نیوز ایجنسیاں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے نے کہا ہے کہ اسرائیل،بھارت انسانی حقوق کے مجرم ہیں ،دونوں ممالک فلسطینیوں،کشمیریوں کی نسل کشی کے مرتکب ہیں،عالمی برادری مظالم کا نوٹس لے اور انکے خلاف کارروائی کرے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کا محاسبہ کیا ہونا چاہیئے، پاکستان کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کا ضامن ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کےعالمی منشور کی حمایت، پاسداری جاری رکھےگا، پاکستان نے ملکی،بین الاقوامی سطح پرانسانی حقوق کےتحفظ کیلئے مؤثراقدامات کیے، پاکستان بلاتفریق مذہب، رنگ و نسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہےگا۔ان کا کہنا تھا بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،5اگست2019کے غیر قانونی بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کےحقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔نگران وزیراعظم کا کہنا تھا غزہ میں نہتےفلسطینیوں پراسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں ، غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کیلئے فوری کوششیں کرے ۔
اہم خبریں سے مزید