لاہور(آصف محمود بٹ )امریکہ پاکستان’’ گرین الائنس‘‘پنجاب کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے امریکہ کے مایہ ناز ائیر کوالٹی ایکسپرٹ ڈاکٹرمائیک برجن لاہور پہنچ گئے۔ ڈاکٹر مائیکل ہاورڈ برجن دنیا کے دونوں قدیم خطوں (گرین لینڈ اور ہمالیہ) کے ساتھ ساتھ دھندلے علاقوں (جنوب مشرقی امریکہ، چین اور ہندوستان) میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے اثرات پر ریسرچ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر برجن نے شہریوں کو ہوا کے معیار کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے ایئر کوالٹی سینسرز کی اگلی نسل کو تیار کرنے اور تعینات کرنے میں بھی قابل قدر کام کیا ۔ ا مریکی قونصلیٹ لاہور کے ترجمان نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ پاکستان کے زرعی سیکٹر میں امریکہ کے 20ملین ڈالر کےمنصوبے سےپنجاب اور سندھ میں سبزیوں کے کاشتکار، پیداوار میں 10فیصد اضافہ کر رہے ۔یو ایس پاکستان "گرین الائنس" کا فریم ورک زراعت میں تعاون کو آگے بڑھانااور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔امریکہ نے مارچ 2023میں موسمیاتی اسمارٹ ایگریکلچر پروگرام کا اعلان کیا جس کا مقصد آب و ہوا کی تبدیلی کا سامنا کرنے والی پاکستانی کاشتکار برادریوں کی لچک کو مضبوط کرنے کے علاوہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ اور پاکستانی زرعی ٹیکنالوجی فرموں کی ترقی میں مدد کرناہے۔ امریکہ کی طرف سے 4.5ملین ڈالر کی امداد شروع کیا جانے والا فرٹیلائزر رائٹ پروگرام پاکستانی کسان کی کھاد کے موثر استعمال ، لاگت کم کرنے اور آلودگی کو کم کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے ڈاکٹر مائیکل ہاورڈ برجن نے حال ہی میں انسانی صحت پر بائیو ماس جلانے اور گاڑیوں کے اخراج سے شدید اثرات مرتب ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر شراکت کا تعین کرنے پر زور دیا۔