اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ اقوام متحدہ دنیا میں انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے میں کردارادا کرے ، غزہ میں اسرائیلی فوج انسانی حقوق کو پامال کر رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر کو مودی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے ۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے چارٹر پر سختی سے عمل کرائے۔