اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان کسٹم نے ہزاروں برس قدیم نوادرات کوئٹہ سے اسلام آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،کسٹم حکام نے نوادرات اورمسافربس کوویئرہاؤس منتقل،عبدالسلام کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا، کسٹمز حکام کے مطابق موٹر وے کے ذریعے کوئٹہ سے اسلام آباد آنیوالی بس کو چونگی نمبر 26پر روکا گیا تلاشی لینے پر بس سے نوادرات برآمد ہوئے جو عبدالسلام نامی مسافر کے تھے مگر وہ ملکیتی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر بس اور نوادرات کو ویئر ہاؤس منتقل کرکے عبدالسلام کو حراست میں لے لیا گیا،حکام کے مطابق نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ انکا تعلق 2600 سے 3500قبل مسیح کے دور سے ہے کسٹمز کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے نوادرات کو اصل قرار دیا ہے اور انکی انشورنس ویلیو پچاس لاکھ روپے بتائی ہے،ملزم کیخلاف نوادرات سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔