• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: پب جی گیم سے شروع ہونیوالی دوستی نوجوان کو نگل گئی

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) پب جی گیم سے ہونی والی دوستی نوجوان کو نگل گئی.متوفی حسنین لڑکی والوں کے بلانے پر گجرات گیا جہاں ایک ماہ بعد اسکی نعش جنگل سے ملی، تھانہ بڈیانہ کے علاقہ جسوراں کے رہائشی حسنین علی کی پب جی گیم کے دوران گجرات کی ایک لڑکی سے دوستی ہوگئی جسکے بعد دونوں نے شادی کرلی، لڑکی کے گھر والوں نے بہانے سے لڑکے کے والدین کو جلال پور جٹاں گجرات بلایا دونوں کی شادی دھوم دھام سے کرنے کا وعدہ کیا۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ 10نومبر کو حسنین علی لڑکی والوں کے بلانے پر اپنے لیپ ٹاپ سمیت وہاں گیا اور ایک ماہ بعد دس دسمبر کو اسکی مسنح شدہ نعش گجرات کے جنگل میں ملی۔ لڑکے کے والدین وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ تحقیقات کرکے ذمہ دران ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اہم خبریں سے مزید