• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کاصوبائی سیکرٹریٹ دوبارہ سیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اے سی سٹی اور دیگر نے شہباذ ٹاون فیز ون میں پی ٹی آئی کےصوبائی سیکرٹریٹ کو سیل کردیا ضلعی انتظامی افسران کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں نے درخواست دی تھی کہ رہائشی علاقے میں پی ٹی آئی صوبائی سیکرٹریٹ کے باعث پارٹی کے رہنمااور کارکن اپنی گاڑیاں ٗ موٹرسائیکلیں گھروں کے سامنے پارک کر کے سیکرٹریٹ کے باہر کھڑے رہتے ہیں جس کے وجہ سے خواتین بچوں اور بزرگوں کو گھروں سے نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو متعدد بار بار شکایت کرنے پر کارکن لڑتے اور دھمکیاں دیتے ہیں اور کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پرڈی سی کوئٹہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کی ہدایت کی۔
کوئٹہ سے مزید