• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے تجربات ہمارے لئے قابل قدر ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے ایرانی فرسٹ قونصل کے ہمراہ پیر کے روز میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی مرتضیٰ وہاب نے ایران کے قونصل جنرل کو کراچی کے بلدیاتی نظام اور کے ایم سی کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری نظام کو بہتر بنانے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ایران کے تجربات ہمارے لئے قابل قدر ہیں ۔ ایران کے قونصل جنرل نے کراچی میں بلدیاتی سہولیات کو بہتر بنانے کے عمل کو سراہااور مستقبل کے لیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر سید افضل زیدی بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید