اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی سے متعلق خوشگوار انداز میں جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب میں اپنے گھر کی باتیں بھی ٹی وی پر بتاؤں؟‘
ایک پروگرام میں میزبان کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے اپنےبلاول اور آصفہ کے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ بلاول نوجوانوں کا لیڈر ہے ابھی پندرہ سال یوتھ کا نمائندہ رہ سکتا ہے، میری خواہش ہے کہ آصفہ بھٹو الیکشن میں آئیں، آصفہ ابھی ہمارا سوشل میڈیا دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اور آصفہ کا لندن میں رہنے کی وجہ سے لینگویج بیرئیر ہے، بلاول کا وہ لینگیوج بیرئیر ٹوٹ گیا ہے، آصفہ کا باقی ہے۔