اسلام آباد/ کراچی (آن لائن) کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کے نمائندے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پیر کے روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی کے صنعتکاروں کو گیس ٹیرف کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرادی جبکہ وزیربجلی وتوانائی کوشہر کی 49 بڑی صنعتوں کو بند گیس کی سپلائی فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا۔