• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم میں بنوں گا یا بلاول؟ یہ وقت بتائے گا، آصف زرداری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق صدر پاکستان، آصف علی زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میں بنوں گا یا بلاول؟ یہ وقت بتائے گا، شفیق مینگل ہماری پارٹی میں نہیں آئے ہیں انہوں نے کال آن ضرور کیا ہے، باہر بیٹھے بلاگرز دو تہائی اکثریت کی باتیں کررہے ہیں انہیں جمائما پیسے دے رہی ہے،جمہوریت اور جمہوریت کا انصاف بہت کٹھن ہے۔ بی بی صاحبہ نے جب پہلی مرتبہ حلف لیا تو انہوں نے مجھے کہا کہ میں نے اپنے والد صاحب کا بدلہ لے لیا۔ جمہوریت میں بہت برداشت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔ ذوالفقار بھٹو کیس سماعت کیلئے مقرر ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جج صاحب نے مجھ سے پوچھ کر سماعت مقرر نہیں کی۔ آج ہوں، کل ہوں، الیکشن ضرور ہوں گے۔ الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔ الیکشن اگر آٹھ دس دن آگے بھی جاتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر اس سے زیادہ نہیں۔ پہلے فاٹا میں الیکشن نہیں ہوتا تھا فاٹا سسٹم کے حساب سے وہاں سے سیٹیں آتی تھیں۔ اب وہی علاقہ ہے جہاں سارا موسم خراب بھی ہے جہاں جنگ بھی ہے۔ لاڈلہ جیل میں ہے 30 سال میں لاڈلے کو بنایا گیا۔ کس طرح حمید گل نے اس کو لاؤنچ کیا تھا۔ حمید گل کی لاؤنچنگ پر یہ جو پیسے لے رہا تھا اور لوگ بانٹ رہے تھے یہ سارا اپ لفٹ تھا اس کو لانے کے لئے۔ پھر ان کے تعلقات صحیح نہیں رہے تو یہ پروجیکٹ بی پر چلا گیا۔ ایک کم ظرف کو ملک دیا گیا جس نے بیڑا غرق کردیا۔ یہ افغانوں کے بارے میں کیوں بات کرتا ہے۔ اس نے افغانیوں کے ووٹ رجسٹرڈ کرائے ہوئے ہیں۔ افغانستان اور افغان باشندوں کا احترام کرتا ہوں۔ ان لوگوں نے افغان باشندوں کے شناختی کارڈز بنا دیئے۔ یہ اپنے فائدے کے لئے افغان باشندوں کی حمایت کرتے ہیں۔ افغان باشندوں کے نام انتخابی فہرستوں میں بھی ہیں۔ ایک documentary ہے ۔ billionaires of englandیا ایسا کچھ ہے اس میں آپ دیکھیں وہاں ذکر ہے کہ کس طرح اس نے پیسہ بنایا۔ پہلے اس نے مصر کی جنگ سے پیسہ بنایا۔ یہ documentary آن ریکارڈ ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں پر اثر و رسوخ دوسری قوموں کا بھی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو بہکایا گیا ہے۔ باہر بیٹھے بلاگرز دو تہائی اکثریت کی باتیں کررہے ہیں۔ باہر بیٹھے بلاگرز کو جمائما پیسے دے رہی ہے۔ میں نے پورے پارلیمنٹ کو اختیار دے دیا ہے۔ صدر کے اختیارات بھی پارلیمنٹ کو منتقل کئے۔ میں نے پہلے بھی کہا کہ چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئے۔ لاڈلہ وہ ہے جو25 نشستیں جیتنے کے باوجود حکومت بتانا ہے۔ پی ٹی آئی کے پاس امیدوار صرف وکیل ہی ہیں۔ وہی دفاع کررہے ہیں وہی الیکشن بھی لڑیں گے۔ وہ سب پیپلز پارٹی کی نرسری سے نکلے ہوئے ہیں۔ ہماری پارٹی سے نکل کر لوگوں نے اپنی پارٹیاں بنائیں۔ جتوئی اور پیرزادہ نے بنائیں پارٹیاں بنتی رہتی ہیں۔ لطیف کھوسہ ہماری پارٹی میں نہیں ہیں۔ اعتزاز کا احترام کرتے ہیں۔ لوگ پارٹیوں میں آتے جاتے رہتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے سندھ میں ایم کیو ایم کا ووٹ حاصل کیا۔ خیبرپختونخوا کی ووٹر لسٹوں میں افغان باشندے شامل ہیں۔ افغان ہمارے بھائی ہیں اللہ انہیں ترقی دے۔ ووٹ داخل کرواکر الیکشن لڑنا مناسب نہیں۔ میں جیل میں تھا پھر بھی پکڑ دھکڑ کی گئی تھی۔ لڑتے رہنا ہمارا جمہوری حق ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیار سے ساتھ چلانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید