• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں  کی رہائی کے پیچھے کون لوگ تھے‘ تحقیقات ہونی چاہئے‘ بلاول بھٹو

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں نے نتیجے میں ملک میں امن قائم اور دہشتگرد ی ملک سے ختم ہوگئی تھی مگر بدقسمتی سے ایک ایسا فیصلہ آیا جس نے شہداکی قربانیوں پر پانی پھیر دیا‘دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کیا گیا‘ ان کو عمران خان نے ہزاروں کی تعداد میں قبائلی علاقوں میں آکر بسنے کی دعوت دی‘جو لوگ یہ فیصلہ کرنے میں ملوث تھے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ ان کی نیت کا پتہ چل سکے‘ایک دفعہ پھر ہماری آرمی کے جوان، پولیس اور عوام کو دہشتگردوں کا مقابلہ کرکے انہیں شکست دینی پڑے گی،افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی اس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک کہ دونوں ممالک مل کر دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کرتے۔وہ وزارت داخلہ میں دیوار شہدا پر بے نظیر بھٹو کی تصویر آویزاں کرنے کے بعد میر سرفراز احمد بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے جو کہ اتنا بڑا فیصلہ نہ تو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی عوام کو تاکہ ایسے شدید مضمرات والے فیصلے مستقبل میں دوبار نہ کیے جاسکیں ۔ملک کی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ جو لوگ ان سنگین جرائم میں ملوث ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے‘ اس سلسلے میں ہم افغانستان سے مستقل رابطے میں رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید