اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ راؤانوارکے پیپلزپارٹی پر تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا کہ را ؤ انوار جعلی پولیس مقابلوں کی شہرت رکھنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر ہے، راؤانوار کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں‘ایسا لگتا ہے جیسے وہ کوئی اسکرپٹ پڑھ رہا ہو۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو اس وقت سب سے فعال سیاسی رہنما ہیں لیکن کچھ لوگوں کو یہ اچھا نہیں لگ رہا۔