اسلام آباد(ایجنسیاں)نگراں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو معاف کرنےکا اختیار صرف بلاول بھٹو کے پاس ہےریاست کے پاس نہیں ‘ ہمیں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیئے اور اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے ۔ وہ پیر کو وزارت داخلہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ہم تو یہاں مستقل نہیں رہیں گے اور جب کوئی یہاں سے گزرے گا تو شاید وہ (دہشت گردوں کے ساتھ) نرمی کی پالیسی نہ کرے۔