کراچی (جنگ نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم پریذیڈنٹ ٹرافی سے دستبردار ہو گئی۔ آٹھ ڈپارٹمنٹل ٹیموں پرمشتمل پریزیڈنٹ ٹرافی 16دسمبر سے شروع ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارے کے اعلیٰ حکام نے ٹیم کو ایونٹ کیلئے اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ نئے ڈراز کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ نیشنل بینک، کے پی ٹی اور پورٹ قاسم بھی شرکت سے معذرت کرچکے ہیں۔