• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دستخط ہونگے

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) پاکستان اور چین کے درمیان جمعرات کو متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں پاکستان کے 20بڑے ایکسپورٹر گروپوں کے وفد کے دورے کے جواب میں چینی کمپنیوں بینکنگ سیکٹر‘ فوڈ الیکٹرک‘ پیٹرو کیمیکلز شعبے کے بڑے صنعتی گروپ آئندہ سال پاکستان آئیں گے۔ گوادر کے مقام پر چین خطے کا ایک بہت بڑا پیٹرو کیمیکل کمپلیکس بنائے گا۔ آج پاکستانی وفد بیجنگ سے شنگھائی جائیگا جہاں چینی کمپنیوں کی اہم شخصیات وفد سے ملیں گی۔ 24گھنٹے کے اندر پاکستانی وفد شنگھائی سے فاسو جو چین کا دنیا بھر کا بڑا ٹیکسٹائل حب ہے‘ اسکے دورے پر چلا جائیگا۔ اس ایک شہر کی برآمدات 240ارب ڈالر سے زائد ہیں۔ آج منگل کے روز وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے چین کے دنیا بھر کے سب سے بڑے میٹالرجیکل ٹانگ سنگ ریسورسز لمیٹڈ (ایم سی سی) کے چیئرمین وانگ جے شینگ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بارے میں اہم مذاکرات کئے۔
ملک بھر سے سے مزید