• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے دروازے اپنے تمام ساتھیوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں، چیف جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کے خط کے جواب میں انہیں جوابی خط لکھا دیاہے،چیف جسٹس نے خط میں کہا کہ میرے دروازے اپنے تمام ساتھیوں کیلیے ہمیشہ کھلے ہیں، میں انٹرکام اور فون پر بھی ہمیشہ دستیاب ہوتا ہوں، آپ نے اپنے تحفظات کیلئے نہ تومجھے کال کی ہے اورنہ ہی ملاقات کیلئے آئے ہیں، آپ کا خط ملنے پر فوری طور پر آپ کے انٹرکام پر رابطہ کی کوشش کی ہے ، لیکن جواب نہیں ملاہے ،چیف جسٹس نے لکھا کہ میں نے اپنے عملہ کو بھی آپ کے ساتھ رابطے کا کہاتھا ،تو انہوں نے بتایا کہ آپ جمعہ کی دوپہر لاہور چلے گئے تھے ،چیف جسٹس نے لکھاکہ ہمیں 6 دن کام کرنے کی تنخواہ ملتی ہے نہ کہ ساڑھے چار دن کی، جج کی پہلی ذمہ داری عدالتی فرائض کی انجام دہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید