• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 دسمبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے معاملے پر چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججوں کو کھلا خط لکھ دیا ہے۔ اجلاس جمعرات کو ججز بلاک کانفرنس روم میں ڈھائی بجے ہوگا، جس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات کے معاملے میں کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے اس ضمن میں کونسل کے پانچوں ممبران کو اطلاع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید