راولپنڈی(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس میں فرد جرم عائد نہ کی جاسکی، اب عدالت نے فرد جرم کیلئے بدھ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت بدھ کی صبح (آج)تک ملتوی کردی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جبکہ اس دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔