• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ بورڈ کے چیئرمین فارغ، میرپور خاص اور حیدرآباد کے برقرار

کراچی( سید محمد عسکری)وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر نسیم احمد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا۔انھیں صوبائی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں ہٹایاگیا ہے تاہم ڈیپوٹیشن پر تعینات حیدرآباد بورڈ کے چئیرمین اور فیڈرل گورنمنٹ کے ڈیپوٹیشن پر تعینات میرپورخاص بورڈ کے چیئرمین کو ہٹا نے کے معاملے میں نگراں حکومت نے خاموشی اختیار کرلی ہے اور وہ اس حوالے سے سابق وزیر اسماعیل راہو کے کیئے گئے خلاف ضابطہ اقدامات کو برقرار رکھنا چاہتی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر تعیناتیوں کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے ایک طرف محتسب کے فیصلے پر عمل ہورہا تاہم دوسری طرف ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کے معاملے پر خاموشی اختیار کی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاڑکانہ بورڈ کے عہدے کا چارج بھی کمشنر لاڑکانہ کو دیا جارہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید