اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان میں ایران کے سفارتخا نے منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سفارتخانے نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔