اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )وفاقی دارالحکومت کے ریٹرننگ آفسر نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پہلے ہی دن اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ، الیکشن کمیشن کے نمائندے و دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز میمن نے تمام ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ہدایات جاری کیں کہ الیکشن کو صاف شفاف اور پر امن بنانے کے لئے تمام سیکیورٹی ایجنسیز اور اداروں نے مل کر کام کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کا انعقاد کروایا جائے گا۔