کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگرنے العزیزیہ ریفرنس میں قائد نوازشریف کی باعزت بریت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قائدین پر جھوٹے مقدمات بنانے والے آج خود مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ آج کے فیصلے سے ثابت ہوا کہ فتح سچ کی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہوجائینگے مگر نوازشریف کبھی عوام کے دلوں سے نہیں نکلیں گے کیونکہ نوازشریف ہی روشن پاکستان کی علامت ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاق کی علامت ہے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پارٹی کا وژن ہے۔ آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت ن لیگ کی ہوگی۔ درایں اثناء بیان میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کےواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ہے۔