کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک سیزن کو مر حلہ وار حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے، پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد علی خان کے مطابق اگلے سال مارچ میں پہلی مرتبہ ایئر مارشل ( ر) نور خان ہاکی ٹور نامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سیزن کا آغاز فروری میں نیول چیف چیمپئن شپ سے ہوگا، قومی اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت لازمی ہوگی۔ ڈومیسٹک سیزن میں بریگیڈئیر(ر) عاطف ٹرافی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اپریل میں ہوگی، اپریل میں مالی پوزیشن اور اسپانسر شپ کے بعد اگلے چار ماہ کے قومی سینئر اور جونیئر مقابلوں کی منظوری دی جائے گی۔ خواتین ہاکی کیلئے جونیئر اور سنیئر سطح پر اگلے سال دو قومی ایونٹ ہوں گے۔ حکومتی سطح پر ہاکی کیلئے بڑی رقم مختص کرنے کی ضرورت ہے، نجی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔