غزہ (اے ایف پی)غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ روز کہا کہ اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال کے کمروں پر فائرنگ کی ، جس سے پیڈیاٹرک کیئر میں 12 بچوں کے تحفظ کے حوالے سے خدشات نے جنم لیا۔وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے محاصرے کو مزید سخت کر دیا ہے اور کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا ہے، مریضوں کے کمروں اور اسپتال کےصحنوں پر فائرنگ کی ہے۔