اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چین ٹیکسٹائل‘ گارمنٹس‘ اسپورٹس‘ سرجیکل صنعت کی ترقی میں تعاون کریگا،وفاقی وزیر گوہر اعجاز کی زیرقیادت وفد کی چینگ دو سٹی میں اکنامکس اینڈ ٹریڈ ایکسچینج کانفرنس میں شرکت ،وفاقی وزیر تجارت‘ صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں پاکستان کے 20بزنس گروپوں کے سربراہوں نے اکنامکس اینڈ ٹریڈ ایکسچینج کانفرنس میں شرکت کی۔ EHANGSHUسٹی میں جو دنیا کا گارمنٹس سٹی کہلاتا ہے میں بزنس ٹو بزنس مذاکرات کئے۔ ان مذاکرات میں چائنا چیمبر آف کامرس‘ فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف ٹیکسٹائل کے نائب صدر ژانگ شن اور پاکستان کے وفاقی وزیر صنعت‘ تجارت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز جو آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سابق صدر بھی ہیں نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔