’ rainbow lorikeet‘
طوطوں کی ایک ایسی بھی قسم ہے جو اسٹریلیا میں پائی جاتی ہے۔ انہیں ’rainbow lorikeet ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ نام انہیں اس لیے دیا گیا کہ ان کی جسم پر قوس قزح جیسے رنگ ہوتے ہیں۔
ان کا سر گہرے بنفشی رنگ کا اور جسم کا اوپر کا حصہ باقی طوطوں کی طرح سبز ہوتا ہے۔ لیکن ان کے سینے پر قوس قزح کی طرح مختلف رنگ ہوتے ہیں جو انہیں باقی طوطوں سے مختلف بناتے ہیں۔ یہ طوطے بھی پھل کھاتے ہیں اور پھولوں کا رس چوستے ہیں۔
اسٹنگ رے
اسٹنگ رے، مچھلی کی ایک ایسی قسم ہے ،جس کا جسم فلیٹ ہوتا ہے اور دیکھنے میں یہ اڑتا ہوا قالین معلوم ہوتی ہے۔ ان کا تعلق ارتقائی طور پر شارک کے خاندان سے ہے۔ ان کے جسم کی ہڈیاں سخت نہیں ہوتیں بلکہ کارٹیلیج کی بنی ہوتی ہیں ،جنہیں کرکری ہڈی کہا جاتا ہے۔
سٹنگ رے تیرنے کے لیے اپنے جسم کو ایسے حرکت دیتی ہے جیسے پرندے ہوا میں اڑتے وقت اپنے پر ہلاتے ہیں۔ ان کی دم سخت اور نوکیلی ہوتی ہے اور اس میں زہر ہوتا ہے۔ اگر انسان غلطی سےاس کی دم پر پاؤں رکھ دے تو یہ دم جسم میں پیوست ہو جاتی ہے اور شدید تکلیف کا باعث بنتی ہے۔