اسلام آباد (صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس ہونگے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود آج (ہفتہ کو) قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔ جسٹس سردار طارق مسعود آج (ہفتہ کو) قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس طارق مسعود 2 ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں سر انجام دینگے۔