• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ کیس کیسے سن سکتی ہے‘ لاہور ہائیکورٹ

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ میں نا اہلی اور پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیادرخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ بانیپی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں۔ سربراہ لارجر بنچ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائر اختیار کا فیصلہ کرے گی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس سننا مناسب نہیں ہوگا۔ بینچ کے رکن جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ آپ کے کلائنٹ میانوالی سے رکن منتخب ہوئے تھے میانوالی پنجاب کا حصہ ہے اسلام ہائیکورٹ یہ کیس کیسے سن سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود انتہائی محدود ہے۔
اہم خبریں سے مزید