اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے، وزیر تجارت گوہر اعجاز نے چین پاکستان ٹیکسٹائل سمٹ میں شرکت کی ، چائنا چیمبرز آف کامرس اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیئےگئے ہیں ، اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہاہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان سے برآمدات بڑھا کر جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، چینی ایکسپورٹرز پاکستان سے جی سی سی ممالک اور افریقہ کو برآمدات کر سکتے ہیں۔