• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(پ ر) ریڈیو پاکستان اور سرکاری ٹی وی پر مجلس شام غریباں کے بانی اور خطیب مشرق کے لقب سے معروف عالم دین، محقق، مفسر اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہرشید ترابی کی 50ویں برسی کے موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف کیلئے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور اس سلسلے میں 18دسمبر کو کراچی سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔علامہ رشید ترابی میموریل سینٹر کے ترجمان کے مطابق مرحوم کی زندگی اور علمی خدمات کی تمام تفصیلات پر مبنی ویب سائٹ تیار کی جاچکی ہے اور مرحوم کی 50ویں برسی کے موقع پر عوام کیلئے رسائی بھی ممکن ہوگی، جہاں عالمہ رشید ترابی کے حوالے سے مستند معلومات یکجا کی گئی ہیں، علامہ رشید ترابی 2جولائی 1908کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے،جامعہ عثمانیہ سے گریجویشن اور الہٰ آباد یونیورسٹی سے فلسفے میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔علامہ رشید ترابی کی عملی زندگی کا آغاز بہادر یار جنگ کی سربراہی میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے ہوا۔قائد اعظم محمد علی جناح نے انہیں آل انڈیا مسلم لیگ کا سیکریٹری اطلاعات بنایا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید