کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے ہیں، پچھلے انتخابات بھی اسی انتخابی عملے کی موجودگی میں ہوئے تھے جس پر پی ٹی آئی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا،پی ٹی آئی نے انتخابات کے سلسلے میں اعلیٰ عدالت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں جاکر جو سازشی پلان تیار کیا تھا اسے الیکشن کمیشن نے بے نقاب کردیا،اب جبکہ الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، مسلم لیگ(ن) کی تیاری مکمل نظر آرہی ہے، پی ٹی آئی سمیت کئی جماعتیں اس بات کی منتظر تھیں کہ انتخابات التواء کا شکار ہوجائیں، انتخابات کے لئے ہر جماعت کو لیول پلئینگ فیلڈ حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے انتخابات بھی اسی انتخابی عملے کی موجودگی میں ہوئے تھے جس پر پی ٹی آئی نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، دیگر جماعتوں نے ناکامی کے باوجود اس انتخاب کے نتائج کو تسلیم کیا،مگر پی ٹی آئی اور عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی طور پر ناکام ہوگئے، وہ تبدیلی کا نعرہ لگانے کے باوجود ملک کے لئے کوئی کام نہ کرسکے۔