• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی پبلک اسکول پشاور کے سانحہ نے قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا، نگراں وزیراعظم، APS سانحہ کو 9 برس مکمل، ملک بھر میں تقریبات

اسلام آ باد (ایجنسیاں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاورکے سانحہ نے قوم کے عزم کو مضبوط تر کیا۔آرمی پبلک اسکول کے سانحہ کو بیتے ہوئے 9 برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور صدر عارف علوی، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی، پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو اور جماعت اسلامی کے سراج الحق سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں نے پیغامات بھی دیے۔ صدرمملکت عارف علوی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انحہ اے پی ایس پشاور میں دہشت گردوں کی بربریت کا شکار معصوم بچوں کا غم کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،قوم وطن عزیز میں بدامنی پھیلانے والے دہشت گرد ،شرپسند عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ یئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اے پی ایس ملکی تاریخ کا سیاہ ترین، دلخراش اور ناقابل فراموش واقعہ ہے۔بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں اس سانحہ کے معصوم شہدا اور ان کے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے خاندانوں سے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو شہدا کو بھولیں گے اور نہ ہی اس سانحہ کو، ہم دہشتگردی کے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 16دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اسی روز پاکستان دولخت ہوا، سانحہ اے پی ایس پشاور ہوا۔ دشمنوں کی سازشوں اور سابقہ حکمرانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے قوم کو زخم آئے۔

اہم خبریں سے مزید