اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جمعہ 15دسمبر کو 8فروری 2024ء کے جنرل الیکشن کو موخر کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کے بعد ترکیہ چلے گئے ہیں جہاں پر وہ اپنی فیملی کے ساتھ مقیم ہوں گے۔ وہ سپریم کورٹ کی سالانہ موسم سرما کی تعطیلات برادر اسلامی ملک ترکیہ میں گزاریں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جنوری کے پہلے ہفتے میں آئیں گے۔