کراچی (اسٹاف رپورٹر) مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل ٹیسٹ کیریئر کی ابتدائی15اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں20یا زائد رنز بنائے تھے۔ سعود شکیل نے کیرئیر کی ابتدا میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور53، نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125، اور 32 ، سری لنکا میں 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔انہوں نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 28 اور دوسری میں 24 رنز بنائے تھے۔