کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا میں کھیلے جانے والے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستانی جونیئر ٹیم دس گھنٹے فلائٹ کی تاخیر کے باعث اتوار کی شب دو بجے کوالالمپور سے لاہور پہنچی۔ قبل ازیںٹیم کے کوچ انٹر نیشنل کھلاڑی محمد علی نے ملائیشیا سے گفتگو میں کہا کہ ایونٹ میں کار کردگی بہتر رہی، گول کیپر عبد الرفع کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے پوزیشن مقابلوں میں ہماری کارکردگی متاثر ہوئی۔