• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ والے ہمیں موقع دیں لاڑکانہ سے بھی پی پی کو آؤٹ کردینگے، متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ سندھ والے ہمیں ایک بار موقع دیں لاڑکانہ سے بھی پی پی کو آؤٹ کردیں گے، صوبے پر حکمرانی کرنے والوں نے بھائی کو بھائی سے لڑوایا،ہم خاندانی جاگیردارانہ جمہوریت کا خاتمہ کریں گے، کراچی کی تعمیر اور خوشحالی پاکستان کی کامیابی ہے، وہ احسن آباد ٹاؤن کے تحت عوامی رابطہ مہم کے بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے تمام لوگوں کا دکھ یکساں ہے ،آب آئندہ آپ کسی سازش کا شکار نہ ہوجائیے گا،ہم امن، ایک شمولیتی اور شراکتی جمہوریت کا پیغام لائے ہیں، پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ ہم نوٹ کے ذریعے الیکشن خریدیں گے سہراب گوٹھ کو پار کرکے ہم نے وہ حد پار کر دی جو نفرت و طاقت کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی۔ آپ نے اگر پتنگ کو کامیاب کرایا تو پاکستان کامیاب ہوگا، اگر یہ نشست ایم کیو ایم جیتی تو پوری دنیا میں ایک پیغام جائیگا کہ پاکستان متحد ہے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال نے کہا کہ آج یہاں منی پاکستان جمع ہے، آج ہم کامیاب ہوگئے ہیں کہ ہم نے مہاجر بلوچ پشتون سندھی سب کو یہاں اکٹھا کر دیا ہے، آج ہمارا یہاں سے امیدوار اقبال محسود ایک پختون ہے،سندھ کے سابق حکمران مختلف علاقوں میں جاکر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، حکمران ہمیں لڑوا کر ہماری تعلیم و صحت کے پیسے لوٹتے رہے ہیں، بائیس ہزار ارب روپے اگر ایمانداری سے خرچ ہوتے تو سندھ صوبہ ترقی کی منزلوں کو پہنچ چکا ہوتا، پورے سندھ کو چار بار بلڈوز کر دیا جائے تو بائیس ہزار ارب روپے میں چار بار سندھ دوبارہ تعمیر ہوجائے، سندھ والوں ہمیں ایک بار موقع دو ہم لاڑکانہ سے بھی پیپلزپارٹی کو آؤٹ کردیں گے۔
اہم خبریں سے مزید