• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ن لیگ کا گڑھ‘ پارٹی فعال اور کارکن متحد ہیں‘ ارباب اقبال

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی حقیقی آواز ہے، پارٹی نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا اور آئندہ بھی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔8فروری کے ا نتخابات میں پارٹی کامیابی حاصل کرے گی ۔ ضلع کوئٹہ کی سطح پر صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور جنرل سیکرٹری جنرل جمال شاہ کاکڑ کی قیادت میں ضلع کوئٹہ کی کابینہ کو بھی مشاورت میں لینے کے بعد صوبائی و قومی سیٹوں پر حتمی لسٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکی وجہ سے پارٹی فعال اور کارکن متحد ہیں اور اس سلسلے میں ضلع کوئٹہ کے تمام حلقوں سے پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی، کیونکہ ضلع کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگر بھی موجود تھے۔پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ عوام کی جوق در جوق پارٹی میں شمولیت میاں نوازشریف پر اعتماد کا مظہر ہے۔ 8فروری کو کوئٹہ کے تمام صوبائی اور قومی حلقوں پر بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور نفرت کی سیاست دم توڑچکی ، ہمارا سرمایہ عوام اور کارکن ہیں ۔ عوام کی بلاامتیاز خدمت پاکستان مسلم لیگ ن کا وژن ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید