راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق ایک سال دو ماہ گزرنے کے باوجود ضلع مری کو مالی خودمختاری اور مکمل انتظامی سیٹ اپ نہیں مل سکا ۔گزشتہ برس14 اکتوبر کو مری کو ضلع بنانے کانوٹیفکیشن جار ی ہوا تھا۔18نومبر 2023 کو بھی مریانتظامیہجو ایک ڈی سی،ایک اے ڈی سی آر اور دو اسسٹنٹ کمشنر پر مشتمل ہےکی طرف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوایا گیاجس کے ساتھ توقتًا فوقتا جاری مراسلے بھی منسلک ہیں لیکن تاحال اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جبکہ مری میں برفباری کا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ مری وقتی طور پر راولپنڈی کے اکاوئنٹ سے معاملات چلا رہی ہے۔تاحال مری ضلع کو مکمل اثاثے منتقل کئے گئے ہیں نہ ہی انتظامی سیٹ اپ پورا کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری کا دفتر تک موجود نہیں۔اس حوالے سے مری کے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ معاملات پر پیش رفت جاری ہے۔مری انتظامیہ اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔