• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ چاہتے ہیں مجھے بھی توہین عدالت نوٹس ہوجائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے ملک کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کیخلاف ہائیکورٹ میں کیسز میں کہاہے کہ سپریم کورٹ احکامات کومدنظر رکھتے ہوئے زیر سماعت درخواستوں پر حکم جاری کرینگے، آپ چاہتے ہیں کہ مجھے بھی توہین عدالت کا نوٹس ہو جائے۔ پیر کے روز سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم کوئی آرڈر دیتے تو سوائے کنفیوژن کے اور کیا ہوگا ؟ چیف جسٹس نے وکیل سے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ مجھے بھی توہین عدالت کا نوٹس ہوجائے ؟، کوئی قانون بتا دیں کہ جس کے تحت ہم الیکشن کمیشن کو اب آرڈر کرسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے لاء افسر ضیغم انیس ایڈوکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے اور سپریم کورٹ کے حلقہ بندیویں سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 14 دسمبر کے بعد چیلنج کئے گئے تمام کیسز غیر موثر ہو گئے ہیں۔ ہائیکورٹ میں میرپور ، سانگھڑ ، بنوں ، شکار پور کے کیسز زیر سماعت تھے۔
اہم خبریں سے مزید