کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا ہے ان کی جگہ کسی اور کو کپتان بنانے کی کوئی تجویز زیر غورنہیں ہے۔ سرفراز مسلسل نویں سال کپتانی کرنے والے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کے ساتھ سعود شکیل کو نائب کپتان بناکر انہیں مستقبل کے لئے گروم کیا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے بیان کو غیر ملکی ویب سائٹ پر غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے سعود شکیل اور جنوبی افریقا کے رائیلی روسو کپتانی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔