• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں، پارلیمنٹ ٹوٹی تو کہا ٹھیک ہوا، نواز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ آئین ٹوٹتا ہے تو ججز آئین شکن کو ہار پہناتے ہیں اور پارلیمنٹ ٹوٹتی ہے تو کہتے ہیں ٹھیک ہوا، 2017ء میں ملک اچھا چل رہا تھا ، سلیکٹڈ نے تبدیلی کے نام پر جھوٹ، یوٹرن اور بدتمیزی کی۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ 2017 میں ملک اچھا چل رہا تھا ، لگ رہا تھا کہ پاکستان کی تعمیر نو ہورہی ہے، ہم نے جو کام شروع کیا تھا جو پالیسیاں بنائی تھیں اس کے دور رس نتائج نکلے، ملک میں انڈسٹریلائزیشن ہورہی تھی، گروتھ بڑھتی جارہی تھی لیکن ڈھائی سال کے بعدہماری حکومت ختم کردی گئی۔نواز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ نے تبدیلی کے نام پر جھوٹ، یوٹرن اور بدتمیزی کی ، آئین شکنوں کو ججز نے خود ہار پہنائےانہوں نے کہا کہ 4 سال تک ڈالر کو ہلنے نہیں دیا لیکن جیسے ہی بانی پی ٹی آئی آیا ڈالر کو پر لگ گئے۔

اہم خبریں سے مزید