اسلام آبا د ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے احد چیمہ کو عہدے سے فوری طورپر ہٹانے کا حکم دیدیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، انہیں فی الفورمشیر کے عہدے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس حوالے سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو احد چیمہ کوہٹانے کا حکم دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر درخواست میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور احد چیمہ، فواد حسن فواد اور سید توقیر حسین سمیت ان کی کابینہ کے بعض دیگر ارکان کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔