• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس، عمران نے فرد جرم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے سمیت اب تک ہونیوالی تمام عدالتی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سائفر کیس کی کارروائی کالعدم قرار دے کر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے ڈسچارج کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائفر کیس کی ٹرائل کورٹ میں 23 نومبر سے لے کر اب تک کی عدالتی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید