کوئٹہ (پ ر) کوئٹہ سٹی الائنس کا مشاورتی اجلاس یونس بلوچ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد کور کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ الائنس کا سرپرست اعلیٰ رضا الرحمٰن، کنوینر یونس بلوچ اور ڈپٹی کنوینر محمد حنیف خوندئی کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا ۔کور کمیٹی ارکان میں محمد اسلم رند، چوہدری نعیم کریم، تنویر یوسفزئی، محمد سجاد، لیاقت راجپوت، عزیز الرحمٰن، عطاء اللہ خلجی، آصف ایڈووکیٹ، جاوید نواز، علی پراچہ ، شاہ زمان غلزئی، محمد سلام، محمد ساحر اعوان، محمد عمران، محمد فرخ شہزاد، زین الدین آغا، جعفر انصاری، احسن شیرازی اور چوہدری عامر شامل ہیں ۔مشاورتی اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے طویل بحث کی گئی اور کوئٹہ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کیساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ شہر کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ان امیدواروں سے جو شہر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے حل کیلئے الائنس کے اغراض و مقاصد سے مطابقت رکھتے ہوں ان کی حمایت کیلئے الائنس کی کور کمیٹی مذاکرات کرکے فیصلہ کریگی۔ اجلاس میں الائنس کو مزید وسعت دینے کے لئے وکلاء برادری، لیبر یونیز اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے رابطے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔