• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے کرکٹ ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے مشکلات بڑھ گئیں، فاسٹ بولر خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوگئے ۔ پرتھ ٹیسٹ کے دوران اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی مکمل فٹ نہیں تھے۔ پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے اپنی بولنگ سے سب کو متاثر کیا تھا۔ بدھ کو پی سی بی اعلامیے کے مطابق خرم شہزاد پرتھ ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوگئے۔ ان کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے، میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ مزید تفصیلات جاری کرے گا۔ پرتھ ٹیسٹ میں خرم شہزاد نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں حاصل کیں تھی۔ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی شکایت پر اسپنر کو میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔ ابرار احمد کا میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہیب جاری ہے، توقع ہے کہ وہ میلبرن ٹیسٹ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید