صوابی(جنگ نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین، بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی شاہی فرمان کی وجہ سے جیل میں نہیں بلکہ جو کوئی جلاؤ گھیراؤ کرے گا تو اسے نتائج بھگتنا ہوں گے،یہ سوال غلط ہےریاستی اقدامات کیوں اٹھائے گئے کیونکہ ریاست کا نظام آئین،قانون کے مطابق چلتا ہے۔ صوابی میں غلام خان انسٹیٹیوٹ کے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ خصوصی کچھ لوگ سیاسی رویوں پر بات نہیں کرتے، سیاسی احتجاج چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال غلط ہے کہ ریاستی اقدامات کیوں اٹھائے گئے کیونکہ ریاست کا نظام آئین اور قانون کے مطابق چلتا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔نوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اگر آپ مقبول لیڈر کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کا حق ہے لیکن معاشرے کے مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات 8فروری کو ہوں گے کیونکہ ملک میں امن اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔