• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاغذات اسکرونٹی میں عمران خان متاثر ہوسکتے ہیں، مبصرین

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد آزاد مبصرین اس رائے کا اظہار کر رہے ہیں کہ کل ( ہفتے سے )جب امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کا عمل شروع ہوگا تو عمران خان توشہ خانہ کیس میں سزا بحالی کے فیصلے سے متاثر ہو سکتے ہیں اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہو گی کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد خان صاحب کے انتخابات میں حصہ لینے کے دروازے بند ہوسکتے ہیں آج جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے ، پی ٹی آئی کیلئے بلے کا انتخابی نشان خطرے میں ہے اسی طرح اے این پی سے لالٹین کا انتخابی نشان واپس بھی لیا جا سکتا ہے پی ٹی آئی نے 8فروری کےعام انتخابات کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورزیادہ سے زیادہ کارکنوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی تاکہ پارٹی کے پاس آپشنز موجود ہوں سیاسی پارٹیوں کے ٹکٹس اگلے دو ہفتے میں فائنل ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید