• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی گاج ڈیم منصوبے پر تاخیر‘ وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین کا عدم اطمینان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈئر (ر) مظفر علی رانجھا نے نئی گاج ڈیم منصوبے پر بلاجواز تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معائنہ کمیشن کے ممبر انجینئر عامر حسن کو منصوبے کی موثر نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) مظفر علی رانجھا کی زیر صدارت پی ایم آئی آفس میں اس منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی ایم آئی سی کو عملدرآمد کی صورتحال اور تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین نے وزارت آبی وسائل اور واپڈا سے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے استفسار کیا۔ اجلاس کے دوران اس پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن کے ساتھ جلد تکمیل کے لئے ہدایات دی گئیں جو کہ پہلے ہی تاخیر کا شکار تھی۔ منصوبے میں پیش رفت کے حوالے سے عملدرآمد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید